Wednesday, January 14, 2015

استخارہ کرنا اسلام میں جائز ہے بجواب قادیانی اور استخارہ

ایک اعتراض بعض جاہل کرتے ہیں کہ یہ جو قادیانی / احمدی ہیں کہتے ہیں کہ استخارہ کرکے اللہ سے دریافت کرو  کہ مرزا صاحب امام مہدی اور وہی مسیح ہیں کہ نہیں جن کا حدیث میں وعدہ ہے  ، تو ان کی ایسی باتوں میں نہیں آنا یہ سب جھوٹ ہوتا ہے ۔۔

جواب میں یاد رہے کہ کیا اعتراض کرنے والوں کو خدا پر بھی یقین نہیں! یا انہیں یہ گمان ہے کہ خدا ان سے سچ بولتا ہی نہیں؟ جانتا بھی ہے کہ ایک شخص نے جھوٹا دعویٰ کردیا پھر اس کی سچائی کے بارے میں لوگوں کوخوابوں میں جھوٹ بتاتا ہے۔؟
دوسرا یہ کہ استخارہ کے ذریعہ خدا سے ہدایت مانگناکوئی خلاف شریعت کام نہیں ہے ۔ صحیح بخاری میں حضرت جابر بن عبداللہؓ سے مروی ہے کہ    رسول اللہ ﷺ ہمیں تمام معاملات میں استخارہ کی تعلیم دیتے تھے ۔  (بخاری ، کتاب الدعوات باب الدعا عندالاستخارۃ )

پس ہم اسی لئے کہتے ہیں کہ خدا سے پوچھو،کیونکہ حضور ﷺنے ہمیں یہی سکھلایا ہے۔

0 comments:

اگر ممکن ہے تو اپنا تبصرہ تحریر کریں

اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔